لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھا کر مزید سخت کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤں ایک ہفتہ بڑھا کر مزید سخت کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن بڑھانا چاہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے اضافے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید سختی بھی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے حتمی فیصلہ سندھ کی کابینہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

ان کا کہنا تھا کہ کہ تمام شعبوں کے لیے ایس او پیز بنا رہے ہیں۔ تعمیراتی شعبے کو کام کی اجازت دی تو کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا۔ فیکٹریوں کو کھولنے کی مشروط اجازت دیں گے۔  تمام صوبون میں یکساں اقدامات ہونے چاہییں۔ کوئی بھوک سے نہیں مرا تینوں افراد نے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔ جو لوگ لاک ڈاؤن ختم کروانا چاہتے ہیں وہ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد4457 ہوگئی، 63 افراد جاں بحق

The post لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھا کر مزید سخت کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bYEIw2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...