چودھری پرویزالٰہی سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ملاقات

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبالہ خیال کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے، ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا، اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

The post چودھری پرویزالٰہی سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a79sdb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...