کورونا نے امیرغریب ممالک کو ایک صف میں کھڑا کردیا

 لاہور:  کورونا وائرس نے نہ صرف دنیا کا معاشی،معاشرتی جغرافیہ تبدیل کردیا ہے بلکہ انتظامی ڈھانچوں کو بھی بے بس بنا دیا ہے۔

اس تناظر میں ترقی یافتہ، ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک ایک پیج پر آگئے ہیں۔پہلی ،دوسری اور تیسری دنیا کے تصور نے جہاں انسانی رویوں اور قدروں کو تقسیم کررکھا تھا،کالے اور گورے کی صنف نے بیزار کر رکھا تھا آج کورونا وائرس کے باعث سب ایک صف میں کھڑے ہیں، اس حوالے سے دنیا کی کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں انسانی یقینی جیت کے بعد دنیا بھر میں ایک نئی نسل ابھر کر سامنے آئے گی جو پہلے سے زیادہ ہمدرد اورملن سار ثابت ہوگی۔

دنیا کے 196ممالک کی آبادی 7 ارب 40کروڑ اور33لاکھ ہے۔جس کا 89 فیصد ترقی پذیر اور11فیصد ترقی یافتہ کہلاتا ہے۔جبکہ دنیا کے مالی، انتظامی حوالے سے10طاقت ور ترین ممالک ہیں جن میں امریکا،روس،چین،جرمنی، برطانیہ، فرانس، جاپان، اسرائیل ، سعودی عرب اور جنوبی کوریا شامل ہیں تاہم کورونا وائرس کے آگے تمام نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ، دنیا کے تمام ممالک،انسانوں،کو ایک پیج پر اکٹھا کردیا ہے اور پوری دنیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے احتیاطی تدابیر یکساں بنیادوں پر اختیار کی گئی ہیں۔

The post کورونا نے امیرغریب ممالک کو ایک صف میں کھڑا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UJm31q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...