ترین کے قریبی وزرا، سرکاری افسروں کی تبدیلی کا امکان

 لاہور: آٹا چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجہ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانیوالے غیر معمولی اقدامات اور تبدیلیوں کے بعد پنجاب اور وفاق میں جہانگیر ترین کے قریبی سمجھے جانیوالے وزرا، بیورو کریٹس اور تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اینٹی ترین لابی کی جانب سے وزیر اعظم پر دباو بڑھایا جارہا ہے جبکہ یہ کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے بنائے گئے309 ارب روپے مالیت کے وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام پر نظرثانی کر کے اس میں ترامیم کرائی جائیں۔

تحریک انصاف اور حکومت کے باخبر افراد نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر’’ایکسپریس‘‘کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت میں موجود جہانگیر ترین مخالف لابی نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے قریبی حلقوں کو تجویز دی ہے کہ جس طرح جہانگیر ترین نے لابنگ کر کے چینی ایکسپورٹ اور سبسڈی کے فیصلے کرائے، ویسے ہی انہوں نے اپنے چہیتے افراد کو اہم حکومتی عہدوں پر تعینات کرایا ۔

The post ترین کے قریبی وزرا، سرکاری افسروں کی تبدیلی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VcC1A9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...