کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

کراچی: کراچی میں شہریوں کی جانب سے لاپرواہی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کا اکیسواں روز ہے تاہم کراچی میں شہریوں کی جانب سے لاپرواہی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے پر ضلع شرقی کی 11 یونین کونسلز کو سیل کرنے کے سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد جاری ہے، تاحال شہر کی کوئی بھی یونین کونسل مکمل مکمل طور پر سیل نہیں کی جاسکی البتہ گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، اسکیم 33، ڈالمیا، صفورہ، پہلوان گوٹھ سمیت متعدد علاقوں میں راستوں کی بندش کردی گئی ہے۔

ضلع شرقی کی 11 یونین کونسلز میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آئے جن میں یوسی 21 گیلانی ریلوے اسٹیشن، یوسی 7 ڈالمیا، یوسی 8 جمالی کالونی، یوسی 22 گلشن، یوسی 27 پہلوان گوٹھ، یوسی 29 گلزار ہجری، یوسی 30 صفورہ، یوسی فیصل کینٹ، یوسی 2 منظور کالونی، یوسی 9 جیکب لائن اور یوسی 10 جمشید کوارٹرز شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع جنوبی میں سول لائنز، صدر، کلفٹن اور دیگر علاقے بھی سیل کئے جاسکتے ہیں جب کہ مختلف علاقوں کی مساجد سے گھروں میں رہنے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں اور باہر نکلنے والے شہریوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

 

The post کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eejHPP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...