تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم، شوگر ملز کا فارنسک آڈٹ شروع

اسلام آباد: چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کیلیے تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم کر دیا ہے، یہ کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور یہ پہلے ہی اپنا کام شروع کر چکا ہے۔

انکوائری کمیشن کی 9 ٹیمیں بحران سے فائدہ اٹھانے والی شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ کر رہی ہیں ان میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز بھی شامل ہیں ۔کمیشن اپنا کام 40 دنوں میں مکمل کرے گا۔

 

The post تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم، شوگر ملز کا فارنسک آڈٹ شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34bRdBL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...