ٹریول ہسٹری والے کورونا مریضوں کو نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: ٹریول ہسٹری والے کورونا مریضوں کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جب کہ ایف آئی اے ملک بھر کے ائیرپورٹس، زمینی راستوں اور بحری سفر کے ذریعے پاکستان آنے والے کورونا مریضوں کا ڈیٹا بیس تیار کرے گا۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے اور بعد میں کورونا مرض میں مبتلا ہوجانے والے تمام افراد کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کیا جائے گا، ایک ایسا جدید ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا جس میں ٹرویل ہسٹری والے مریضوں کا مکمل ایڈریس، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ نمبر، اور بعد میں اس سے رابطوں میں آنے والے افراد کی مکمل ہسٹری شیٹ سمیت علاج سے صحت یابی یا انتقال تک کی مکمل تفصیلات موجود ہوں گی۔

ای ٹیگ نمبر الاٹ ہونے پر تمام تفصیلات موبائیل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی اپ لوڈ کی جاسکیں گی، ای ٹیگ نمبر سے ٹرویل ہسٹری مریضوں اور مقامی طور پر کورونا وائرس کے سامنے آنے والے کیسوں میں فرق کرنا آسان ہوجائے گا جو آئندہ کئی سالوں تک قابل استعمال ہوگا۔

 

The post ٹریول ہسٹری والے کورونا مریضوں کو نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RNeS6L

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...