آصف زرداری سمیت بڑے ملزمان ضمانت پر اور غریب آدمی جیل میں ہے، شیخ رشید

 لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی رہائی کی درخواست کی ہے۔

لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشن پر راشن کی تقسیم کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن ایسا ہو جس میں لوگ بھوک سے نہ مریں، غریب آدمی کو راشن مل رہا ہے، اصل مسئلہ سفید پوش کا ہے جس کے پاس روزگار نہیں ہے اور جوہاتھ پھیلانا توہین سمجھتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے نماز کی اجازت دیدی ہے اللہ بڑا ہے اور اس نے کرم کرنا ہے، اسی نے یہ وبا ختم کرنی ہے اور ہمارے گناہوں کو معاف کرنا ہے، کورونا پاکستان میں کنٹرول ہوگا اور وہ تباہی نہیں مچائے گا جو یورپ میں پھیلی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آٹا چینی بحران کی فرانزک رپورٹ کچھ روز لیٹ ہوسکتی ہے لیکن آئے گی ضرور، بجلی منافع پر آئی پی پی رپورٹ، شوگر اور قرض معاف کرانیوالے چور انجام کو پہنچیں گے، رپورٹ پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کیسز میں اور بڑے منی لانڈرز میں سے ایک بھی جیل میں نہیں، صرف غریب آدمی جیل میں ہے، اومنی گروپ سے لے کر آصف زرداری تک سب ضمانت پر ہیں، لیکن غریب کی ضمانت نہیں، حد ہوتی ہے ہر چیز کی۔

وزیر ریلوے مزید کہا کہ عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پنجاب میں ڈبل سواری اور دفعہ 144 کے تمام ملزم چھڑوائے، مراد علی شاہ سے درخواست کرتا ہوں کہ دفعہ144 کے تمام افراد کو رہا کیا جائے، آپ نے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر 4200 افراد گرفتار کیے ہیں، ماں، بہن، بیٹی کے بیمار ہونے پر کیا کوئی باہر نہ نکلے۔

The post آصف زرداری سمیت بڑے ملزمان ضمانت پر اور غریب آدمی جیل میں ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XMxZRX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...