نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا۔

اپنے بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، معیشت تباہی کے دہانے پر آپہنچی ہے، حکومت کورونا چیلنج سے نمٹنے میں ناکام نظرآرہی ہے،  بے روز گاری اور مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے،  شہباز شریف آج وزیراعلیٰ ہوتے تو پنجاب کے حالات مختلف ہوتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کو پھر نوٹس جاری کردیا ہے ایسی بھی کیاعجلت ہے، شہباز شریف میڈیکل ایشوز کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں، ان کے خلاف  بدنیتی پرمبنی کارروائی ہورہی ہے، نیب کو چینی، آٹے اور کورونا وائرس سامان کی خریداری میں گھپلے نظر نہیں آرہے، نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا، نیب اور حکمرانوں نے مل کر سیاست اور ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ہم جیل یا نیب سے نہیں گھبراتے، حکومت کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے،  صرف اتنا کہتے ہیں کہ 22 اپریل کو شہباز شریف سے جو انکوائری کرنی ہے آن کیمرہ کی جائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا کام عوامی مسائل حل کرنا ہے، لیکن حکومت اپوزیشن کو دبانے کے لیے جھوٹے مقدمات چلانے میں لگی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو بے عزت کرنے کے لیے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، شہبازشریف کے ساتھ جو کچھ  ہو رہا ہے وہ ایک گھٹیا سوچ ہے، ان کے خلاف ڈیلی میل میں پیسے دے کر خبر چھپوائی گئی، ان کے گھر چھاپے مارے گئے، حمزہ شہباز کی حراست کو 90 روز سے زائد ہوگئے لیکن کیس کا پتا نہیں۔

The post نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VpdRnv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...