عرب امارات کا پاکستانیوں کے ویزوں کی معیاد میں توسیع کا اعلان

ابو ظہبی / اسلام آباد: عرب امارات  نے پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع اور ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہیں دینے  کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر ہے کہ حکومت نےسفارتی اور وزارتی رابطے تیز کر دئیے ہیں، اس حوالے سے زلفی بخاری اوریو اے ای کی وزیر برائے ہیومن ریسورس کا رابطہ کیا ہے اور دونوں وزراء کے درمیان  رابطے میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ عرب امارات حکومت پاکستانی ملازمین کا تحفظ خود کرے گی اور یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع کا اعلان کیا ہے جب کہ ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہیں دی جائے گی۔

زلفی بخاری کے مطابق یو اے ای کمپنیاں پاکستانی ملازمین کو ائیر ٹکٹ کا خرچ دیں گی، جو پاکستانی یو اے ای رکنا چاہیں انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا، پاکستانی ملازمین کو ترجیحی بنیاد پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائے گا۔

 

The post عرب امارات کا پاکستانیوں کے ویزوں کی معیاد میں توسیع کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bgdwc7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...