بلوچستان میں کورونا کے پیش نظر شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں شہری ہر صورت ماسک کا استعمال کریں ،کسی بھی کپڑے، مفلر یا چادر سے بھی منہ ڈھانپ سکتے ہیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ملازمت،کام کی جگہ، کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے سے قبل ملازمین کے طبی معائنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔

The post بلوچستان میں کورونا کے پیش نظر شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RNQfqr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...