حکومت کی جانب سے تقسیم کی گئی امدادی رقوم کی تفصیل سامنے آگئی

 اسلام آباد: احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گزشتہ دس روز کے دوران مجموعی طور پر 44 لاکھ 44 ہزار 702 مستحق خاندانوں میں 53 ارب 33 کروڑ 62 لاکھ  24 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق پنجاب کے 17 لاکھ  86 ہزار 441 خاندانوں میں 21 ارب 43 کروڑ 72 لاکھ 92 ہزار روپے، سندھ کے 15 لاکھ 3 ہزار 722 خاندانوں میں 18 ارب 4 کروڑ  46 لاکھ 64 ہزار روپے، خیبر پختونخوا کے 9 لاکھ 25 ہزار 529 خاندانوں میں 11 ارب 10 کروڑ 63 لاکھ  48 ہزار روپے اور بلوچستان کے 1 لاکھ 31 ہزار 97 خاندانوں میں 1 ارب 57 کروڑ 31 لاکھ  64  ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 9 ہزار 408 خاندانوں میں 11 کروڑ 28 لاکھ 96 ہزار روپے،  گلگت بلتستان کے 22 ہزار 390 خاندانوں میں 26 کروڑ 86 لاکھ  80 ہزار روپے اور آزاد کشمیر کے 66 ہزار115 خاندانوں میں 79 کروڑ 33 لاکھ  80 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

The post حکومت کی جانب سے تقسیم کی گئی امدادی رقوم کی تفصیل سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zbUVju

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...