پی آئی اے کے جہازمحصورپاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے تاشقند اوردوشنبے پہنچ گئے

پی آئی اے کے جہازمحصورپاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے تاشقند اوردوشنبے پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کے جہازمحصورپاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے تاشقند اوردوشنبے پہنچ گئے۔ پی آئی اے کی خصوصی پروازپی کے 9813 دوپہر2 بجے 148 ہم وطنوں کوواپس لے کے پہنچے گی۔

دوسری جانب ایک اورخصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کولانے کیلئے رات کوبغداد کیلئے پروازبھرے گا۔ عراق میں پھنسے 161 پاکستانی خصوصی پروازپی کے 9814 کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ اس متعلق مسافروں نے ایک وڈیوپیغام میں حکومت اورپی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

حکام کے مطابق تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور نتیجہ آنے تک 24 گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹل میں قر نطینہ میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے دو ہفتے سے پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ انہیں وطن واپس لایا جائے۔

The post پی آئی اے کے جہازمحصورپاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے تاشقند اوردوشنبے پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bTR20z

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...