تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کورونا وائرس سے صحت یاب

مردان: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختون خوا کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

جاری کردہ بیان میں عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کر تا ہوں۔ بہت جلد اپنے حلقے اور مردان کے عوام کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ ہوں گا اور ہم سب مل کر اس و با کامقابلہ کر یں گے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست کے پی 53 مردان VI سے منتخب ہونے والے عبدالسلام آفریدی میں 27 مارچ  کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ وہ مردان کے علاقے منگا میں امدادی سرگرمیوں کے دوران وائرس سے متاثر ھو ئے تھے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت بھی مردان کے علاقے منگا میں ہوئی تھی جس کے بعد پورے علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا تھا۔

The post تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کورونا وائرس سے صحت یاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ReTGGe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...