حکومت مشکل حالات میں قوم کوتنہا نہیں چھوڑے گی، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب، ناداراورپسماندہ علاقوں کے عوام کوریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کاعزم ہے۔

وزیراعظم عمران کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کل سے احساس ایمرجنسی پروگرام کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔ ادائیگیوں کویقینی بنانے کے لیے ملک بھرمیں 17 ہزارمراکزقائم کیے جاچکے ہیں۔ 144 ارب میں اب تک 49.2 ارب روپے بینکوں کومستحقین کے لئے ریلیزہوچکے ہیں۔ کروناوباء کے باعث جوخاندان معاشی طورپر بری طرح متاثر ہوئے حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت مشکل حالات میں قوم کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم کا بلوچستان کا دورہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں کرونا کے خلاف جاری قومی کاوشوں کو تقویت دینا ہے۔ متحد ہوکرچیلنج پرقابوپائیں گے اورسرخرو ہوں گے۔ وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کیلئےاشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور صوبے بھر میں مستحقین کیلئے راشن کی بروقت ترسیل ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریب، ناداراورپسماندہ علاقوں کے عوام کوریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کاعزم ہے۔حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اورروزگار کے مواقع کو پیدا کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے پر زورعمران خان کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ وابستگی اوراحساس کی علامت ہے۔

The post حکومت مشکل حالات میں قوم کوتنہا نہیں چھوڑے گی، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JU9FFM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...