احساس پروگرام کی ڈیوائسز غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف

کوٹ غلام محمد:  احساس کفالت پروگرام کی ڈیوائسسز تعلقہ کے مختلف دیہات میں غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف، کرپٹ ایجنٹس کی جانب سے فی مستحق 1000 تا 2000 روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ کوٹ غلام محمد میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں فی کس 12000 روپے کی امدادی رقم کی فراہمی جاری ہے۔اس سلسلے میں تعلقہ کوٹ غلام محمد میں 5 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تعلقہ کے مختلف دیہات میں احساس پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے کے لیے ایجنٹس مافیا نے اپنی کمر کس لی ہے اور غیر قانونی طور پر مختلف دیہات میں ڈیوائسسز کی آئی ڈیز اوپن کر کے مستحق افراد سے 1000 تا 2000 روپے کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔

ایجنٹس مافیا سادہ لوح افراد کو سینٹرز میں طویل انتظار اور پریشانی کا بتا کر انھیں گھر بیٹھے رقم دینے کا لالچ دے کر چارجز کے نام پر کٹوتی کر رہے ہیں۔ احساس کفالت پروگرام کو کرپشن کے ذریعے ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کرپشن میں بی آئی ایس پی کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افراد شامل ہیں۔ دوسری جانب تعلقہ میں قائم سینٹرز سے مستحق خواتین کو 12000 روپے کی قسط کی فراہمی جاری ہے۔

The post احساس پروگرام کی ڈیوائسز غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yhRw2c

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...