لاہور: قومی احتساب بیورو نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا۔
نیب لاہور نے ملزم شہباز شریف کے جواب کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامت کیساتھ انہیں 22 اپریل دن 12 بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کردیا۔
نیب نے شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائینگے۔ ان کے خلاف مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، اس لیے ان سے سوالات کے جواب انتہائی ضروری ہیں۔
نیب لاہور کیجانب سے شہباز شریف کیخلاف جاری اثاثہ جات انکوائری کیس میں 17 اپریل کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا تھا تاہم شہباز شریف نے کورونا کے باعث پیش نہ ہوئے تھے۔ نئے نوٹس میں شہباز شریف کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
The post نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XNsYIQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box