حکومت کے احساس پروگرام کا آج سے آغاز

آج سے حکومت کے احساس پروگرام کا آغاز ہوگا اور پہلے مرحلہ میں صرف خواتین میں امدادی رقم تقسیم ہوگی۔

احساس پروگرام کے تحت مستحقین کے لئےمختلف گورنمنٹ ہائی اسکولز میں سینٹرزقائم کیے گئے ہیں جو صبح 8 بجے سےشام 5 بجے تک کھلے رہیں گے، امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے محکمہ تعلیم سمیت بینک کا عملہ تعینات ہے، ہر مستحق خاتون کو بائیومیٹرک تصدیق کے بعد موقع پر ہی 12000 روپے کی امدادی رقم دی جائے گی، مستحقین خواتین کی سہولت کے لیے ان کے گھروں کے قریب سینٹر بنائے گئے ہیں۔

حکومت کے قائم کردہ سینٹرز، ایچ بی ایل کے اے ٹی ایم کے سوا کہیں اور سے رقم نہیں ملے گی، 2011 سے احساس کفالت پروگرام کی رجسٹرڈ خواتین کو آج امداد ملےگی۔ حکام کے مطابق احساس پروگرام کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیاتھا کہ 9 اپریل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے مستحق عوام میں تقسیم ہوں گے۔ اس وقت ہمارا سب سے بڑاچیلنج غریب طبقے کو ریلیف دینا ہے، احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت پیسے فراہم کیےجائیں گے۔

The post حکومت کے احساس پروگرام کا آج سے آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e7VM4I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...