کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کورونا ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کورونا ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے سات افراد میں کورونا ظاہر ہوا ہے، ضلع سینٹرل کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لیکر گھر گیا، اس کے پورے خاندان بشمول ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی میں تصدیق ہوئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائیوں سے گزارش ہے راشن اور امداد ضرور لیں، راشن اور امداد کے ساتھ کورونا وائرس گھر نہ لے جائیں، امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک خبر پھیلی ہوئی ہے کہ لوگ مجبور ہوکر خودکشیاں کر رہے ہیں جو بالکل بے بنیاد ہے۔

 

The post کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کورونا ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UVDb4r

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...