ایس آئی یو ٹی نے 5 ہزار کورونا مریضوں کی اسکریننگ مکمل کر لی

کراچی: سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں کورونا وائرس کلینک کے قیام سے اب تک 5 ہزار سے زائد مریضوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

5 ہزار سے زائد مریضوں میں سے 619مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 250 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جبکہ 154مریض مثبت قرار پائے،  ایس آئی یو ٹی کے جاری کردہ کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا مثبت مریضوں کی بیشتر تعداد کو مرض کے بارے میں مکمل آگہی دی گئی اور انھیںگھر پر تنہائی اختیارکرنے کا مشورہ دیا گیا۔

اس وقت ایس آئی یوٹی کے آئسولیشن وارڈ میں 7 مریض اور انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں 6 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اس سے قبل 3 مریض جو کہ وینٹی لیٹر پر تھے ان کی صحت بحال ہونے اور کورونا وائرس سے منفی ہونے پر ڈس چارج کر دیا گیا ہے۔

The post ایس آئی یو ٹی نے 5 ہزار کورونا مریضوں کی اسکریننگ مکمل کر لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xrGHui

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...