بھارت میں پھنسے 41 پاکستانی واپس پہنچ گئے

لاہور: کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے،پہلے مرحلے میں 41 پاکستانی شہری واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گئے، ڈیڑھ سو کے قریب مزید پاکستانی بھارت میں موجودہیں۔

پاکستان میں مقیم بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، بھارت سے واپس آنے والوں میں مسلمان ، ہندو اور سکھ پاکستانی شہری شامل ہیں۔ ہندواورسکھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارت گئے تھے تاہم زیادہ تر افراد اپنے رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئے ہوئے تھے۔

 

The post بھارت میں پھنسے 41 پاکستانی واپس پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34HCBdG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...