کراچی: ملک بھر میں آج یوم توبہ اور یوم نجات کے طور پر منایا جارہا ہے جب کہ سندھ میں مسلسل پانچویں جمعے کو بھی نماز جمعہ کے اوقات یعنی دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک لاک ڈاؤن ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں جمعۃ المبارک کو بطور یوم توبہ منایا جارہا ہے، نمازِ جمعہ کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش اور رحمت کی دُعائیں مانگی جائیں گی۔
دوسری جانب سندھ میں مسلسل پانچویں جمعے کو بھی دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک لاک ڈاؤن میں سخت رہے گا۔ اس دوران شہپر بھر کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔
واضح رہے کہ 20 اپریل وزیر اعظم عمران خان سے علمائے کرام نے ملاقات کی تھی جب کہ ایک اجلاس بھی ہوا تھا جس میں رمضان المبارک میں عبادت کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر مشاورت کی گئی تھی۔ بعد ازاں صدر مملکت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد 20 نکاتی ضابطہ کار بھی جاری کیا گیا تھا۔
The post ملک بھر میں یوم توبہ و رحمت، سندھ میں پانچویں جمعے بھی 3 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eMylhO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box