روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 3.38 روپے سستا ہوگیا     

 کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  3.38 روپے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں جس کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  3.38 پیسے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی، 100 انڈیکس میں 1544 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر 167.89 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم 7 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت 4.39 روپے کم ہوچکی ہے۔

 

The post روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 3.38 روپے سستا ہوگیا      appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bhabd3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...