وزارت داخلہ نے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

 اسلام آباد: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وزارت داخلہ نے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر  پاکستان میں موجود تمام غیر ملکی افراد کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی، امید ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنہ نہیں ہوگا۔

 

The post وزارت داخلہ نے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c2Oqha

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...