شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں سیکیورٹی فورسزکےآپریشن کے دوران 2دہشت گردمارےگئے جب کہ فائرنگ کےتبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ   دتہ خیل کے8 کلومیٹرشمال مغرب میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی معلومات ملنے پرسیکیورٹی فورسزنےفوری علاقےکوگھیرےمیں لیا۔ فورسز کے گھیرے میں آتے ہی  دہشت گردوں نے فائرنگ کردی شروع کردی۔ اس کارروائی کے 2 دہشت مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نائیک عادل شہزاد نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید  ہونے والے سپاہی کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cbSThx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...