کراچی: کراچی کے 2 اضلاع کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں آگئے۔
کراچی کا ضلع شرقی اور جنوبی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی سے اب تک کورونا وائرس کے 3 سو 51 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی کے ضلع جنوبی سے کورونا وائرس کے 3 سو 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کراچی کے ضلع وسطی سے اب تک 2 سو 56 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی کے ضلع غربی سے اب تک ڈیڑھ سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر میں 335 اور حیدرآباد میں 198 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
The post کراچی کے 2 اضلاع شرقی اورجنوبی کورونا کی شدید لپیٹ میں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XLyGLv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box