برطانیہ کا پاکستان کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کی امداد کا اعلان

 اسلام آباد / لندن: برطانیہ کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاونڈ کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اردو زبان میں ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال ہے، اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، اسی غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے ہم اپنے برتاو میں تبدیلی لا رہے ہیں۔

پاکستان کے لئے امدادی رقم کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ہمارا ساتھ دیتے ہیں، سماجی فاصلے ہونے کے باوجود ہم اکٹھے ہیں، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کورونا جیسے مسئلے سے باہر نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور برطانیہ کی جانب سے مالی مدد سے پاکستان کو وائرس سے نمٹنے اور لوگوں کو بچانے میں مزید مدد ملے گی۔

 

The post برطانیہ کا پاکستان کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کی امداد کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ex3ZQ9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...