کورونا وبا؛ اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز سیل کئے ہیں، فیاض الحسن

 لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اب تک صوبے بھر میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا ہے۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا سے اپنے پیاروں کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے، اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔ ڈی سیل کیے گئے علاقوں کے تمام مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن سے معمولات کو کم سے کم حد تک روکتے ہوئے کورونا کا مقابلہ کیا جا رہا ہے، آئندہ تین سے چار ہفتے کورونا کے حوالے سے اہم ہیں، عوام سے گزارش ہے اپنے گھروں تک محدود رہیں ۔

The post کورونا وبا؛ اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز سیل کئے ہیں، فیاض الحسن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a3K9bR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...