کراچی: کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا جس میں سڑکوں پر پولیس، ٹریفک پولیس رینجرز اور سیکیورٹی اداروں نے ناکے لگاکر سڑکیں بند کردی ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے شروع کیے جانے والے لاک ڈاؤن کو 21 دن گزر چکے ہیں،کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران بلاضرورت گھر سے نکلنے والے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 3325 شہریوں کو گرفتار کیا ہے، کراچی پولیس نے 23 مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے 21 روز کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1109 مقدمات درج کیے ہیں۔
ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی شہری بلاجواز سڑکوں پر گھومتا ہوا دیکھا گیا تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
The post لاک ڈاؤن؛ 21ویں روز میں 1109 مقدمات درج، 3325 شہری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XvbxNb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box