ملتان میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے خاتون جاں بحق ،20 زخمی

ملتان: احساس پروگرام کے تحت نقد رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتوں جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی 80 سالہ خاتون کی شناخت نذیراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ 12 ہزار روپے نقد دیئے جارہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

The post ملتان میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے خاتون جاں بحق ،20 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xjTheT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...