بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری سے 2 سالہ بچہ شہید، 4 شہری زخمی

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 سالہ بچہ شہید جب کہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے چیری کوٹ، رکھ، چکری، بروہ اور ڈھنڈنیال سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے ڈھنڈنیال سیکٹر میں 2 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بروہ، چیری کوٹ اور دیگر علاقوں میں بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کے باعث خاتون سمیت 4 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

The post بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری سے 2 سالہ بچہ شہید، 4 شہری زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ekbfyw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...