عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کو کورونا کی 15 ہزار ٹیسٹ کٹس کا عطیہ

 اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے این ڈی ایم اے کو کووڈ-19 ٹیسٹنگ کے لئے  15 پی سی آر مشینیں اور 15000 ٹیسٹ کٹس کا عطیہ کردیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ سامان کی وصولی تقریب سے خطاب میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کے لئے  15 پی سی آر مشینیں اور 15000 ٹیسٹ کٹس دی ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کو مدد فراہم کی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت این 95 ماسک کے علاوہ تمام حفاظتی سامان تیار کیا جا رہا ہے، ہم نے زمینی، سمندری اور ہوائی راستوں سے پاکستان میں داخل ہونے والوں کی مؤثر چیکنگ کا نظام اختیار کیا، اس وقت ملک میں روزانہ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجودہ ہے، کل ہی 6 لاکھ ٹیسٹنگ ری ایکشن پاکستان پہنچ چکے ہیں، ملک میں اس وقت 37 ٹیسٹنگ لیب کام کر رہی ہیں اور مزید 25 لیب کو جلد فعال کردیا جائے گا جب کہ 100 موبائل لیبارٹریز بھی قائم کی جارہی ہیں۔

The post عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کو کورونا کی 15 ہزار ٹیسٹ کٹس کا عطیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VlxLP0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...