کراچی کے تاجروں نے 15 اپریل بدھ سے دکانیں کھونے کا اعلان کردیا۔
آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے، حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ تاجر اور مزدور طبقہ کاروبار کی مزید بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا، حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے تجارتی مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔
تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔
The post کراچی کے تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھونے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39QxWqO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box