کورونا وائرس؛ لاہور کے 13 علاقے مکمل سیل کردیے گئے

 لاہور: ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے شہر کے 13 علاقے مکمل اور بعض جزوی طور پر سیل کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیل ہونے والے علاقوں میں سکندریہ کالونی سمن آبادکےمختلف علاق  گوہاوہ بیدیاں روڈ،چائنہ اسکیم گجرپورہ،بیگم کوٹ شاہدرہ ،چاہ میراں،شادی باغ،سمال انڈسٹریزسوسائٹیزسیل کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  رائیونڈسٹی کومکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ صدر،ڈیفنس کےمختلف علاقوں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی،ریلویزکالونی کےانجن شیڈایریاجزوی طور پر بند کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے علاقوں کوکوروناسےکلیئرہونےتک بحال نہیں کیاجائےگا۔

دوسری جانب ہفتے کے روز وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت کوروناوائرس کی روک تھام سےمتعلق اجلاس میں لاک ڈاؤن کی توسیع پر غور کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق  صوبے میں لاک ڈاؤں میں 24 اپریل تک توسیع اور اس کا نوٹیفکیشن جلدجاری ہونےکاامکان  ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 

The post کورونا وائرس؛ لاہور کے 13 علاقے مکمل سیل کردیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JYwd8w

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...