کراچی: کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کراچی کی سب سے زیادہ متاثرہ یونین کونسلوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ یونین کونسلز کے جو مخصوص مقامات، علاقے یا گلیاں متاثر ہیں صرف انہیں سیل کیا جائے گا۔ پوری یونین کونسل کو سیل کرنا آسان نہیں تھا اس میں کئی مسائل درپیش تھے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ہفتے کی شام ڈپٹی کمشنر شرقی نے ضلع کی 11 یونین کونسل کو سیل کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں یو سی 21 گیلانی ریلوے اسٹیشن، یوسی 7 ڈالمیا، یو سی 8 جمالی کالونی، یوسی 22 گلشن، یو سی 27 پہلوان گوٹھ، یو سی 29 گلزار ہجری، یو سی 30 صفورہ، یو سی فیصل کینٹ، یو سی 2 منظور کالونی، یو سی 9 جیکب لائن اور یو سی 10 جمشید کوارٹرز شامل تھی تاہم چند ہی گھنٹوں بعد صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ واپس لے لیا۔
The post سندھ حکومت نے کراچی کی 11 یونین کونسل سیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34rQjBr
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box