لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے جب کہ کورونا وباء کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔
The post پنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KeBrgu
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box