مختلف بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کی لاڑکانہ میں کارروائی،مختلف بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کے مطابق گرفتار ملزم عبدالمحسن نے بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرکے صارفین کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا، ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لیے گئے جن سے چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق مذکورہ کارروائی ایک شہری کی درخواست پر کی گئی، ملزم اس بینک ڈیٹا کو آن لائن شاپنگ کے لیے استعمال کرتا اور پھر وہ شاپنگ سے کی گئی چیزوں کو آگے فروخت کرتا تھا، اس گھناؤنے کام کے لیے ملزم ڈارک ویب یا ڈیپ ویب یا بلیک ویب کا استعمال کرتا تھا۔

ملزم بینک کا ڈیٹا بٹ کوائن(bit coins) کی سیل پرچیز کے لیے بھی استمعال کرتا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 26 درج کرلیا، اس گھناؤنے کام کے لیے مجرم گینگ کی صورت میں کام کرتا تھا اور اس گینگ کے باقی لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

 

The post مختلف بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PIXYWd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...