بیرونی عناصر ملک کوعدم استحکام کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے، فردوس عاشق

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کوشکست دیں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اداروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اورعوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔

The post بیرونی عناصر ملک کوعدم استحکام کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ez6Yqs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...