ڈی آئی خان میں دستی بم حملے میں زخمی پولیس تھانے دار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس سب انسپکٹر عنایت اللہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 12 دسمبر کو ٹانک میں تھانہ گومل کی پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں فورسز پر دو حملے؛ فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید

حملے میں زخمی ایس ایچ او تھانہ گومل سب انسپکٹر عنایت اللہ، ہیڈ کانسٹیبل شفیق، کانسٹیبل کوثر خان اور کانسٹیبل سعید الرحمان کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایس ایچ او تھانہ گومل سب انسپکٹر عنایت اللہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

The post ڈی آئی خان میں دستی بم حملے میں زخمی پولیس تھانے دار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34xe6hL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...