الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 249 سے نامزد امیدوار مفتاح اسماعیل نے حلقے میں ہونے والے انتخابات پر اعتراض کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی، اور الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے، دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہو گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد حلقے کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

 

The post الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SiGGmx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...