این اے 249 ضمنی انتخاب؛ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کا این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حلقہ 249 میں جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، اور 5 فیصد کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔

The post این اے 249 ضمنی انتخاب؛ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nBn0WB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...