راولینڈی میں تاجر کے گھر سے ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی

 راولپنڈی: ہارلے اسٹریٹ میں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے کی نقدی اور ریورات لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات سامنے آئی جہاں ڈاکو تاجر اور اس کے  اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کمرے میں بند کرکے ایک کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔

پولیس کے مطابق الیکٹرانک کے تاجر محمد عمر نے بتایا ہے کہ  وہ تھانہ آرے بازار کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں اہل خان کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ چار مسلح ملزمان جو اردو اور پشتو زبان میں گفتگوکررہے تھے اسلحے کی نوک پر یرغمال بناکر سب گھر والوں کو کمرے میں بند کردیا، گھر کی تلاشی لے کر 50 لاکھ روپے کی نقدی اور 50 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔

تاجر کے  مطابق واردات کے دوران ایک ملزم ہینڈ فری کے ذریعے فون پر کسی سے باتیں بھی کررہا تھا، پولیس نے ڈکیٹی کا وادات کامقدمہ درج کرلیا ہے تاہم واردات کے دوران ایک ملزم کی موبائل فون پر گفتگو کیے جانے کے باوجود جیو فینسنگ کرکے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

 

The post راولینڈی میں تاجر کے گھر سے ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pEjeet

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...