لگتا ہے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ مخالف جماعتوں کو ملیں گے، سراج الحق

دیر لوئر: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، اس بار سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے ووٹ ان کی مخالف جماعتوں کو ملیں گے۔

تیمرگرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمران آئے روز بجٹ پیش کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبورہیں، حکمران جماعت خود دھڑوں میں تقسیم ہے، لگ رہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ایم پی ایز کے ووٹ مخالف جماعتوں کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کو اپنی ناکام پالیسوں کی وجہ سے بدترین شکست ہوئی، ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں کھلی عام دھاندلی ہوئی لیکن تاحال کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی، عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، ملک میں پانی کی قلت ہونے والی ہے لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک میں اسلامی نظام اور اسلامی نظام معیشت چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام دینی مدارس کے لیے ایک بورڈ قائم کیا جائے، لیکن ہر فرقے کے لیے الگ الگ بورڈز قائم ہیں جو کہ مدارس کے ساتھ ظلم ہے، موجودہ حکومت نے اپنے مفادات کے لیے دینی مدارس کو تقسیم کیا، حق کی جنگ کے لیے علما آگے ائیں اور مدارس کے خلاف سازشیں نا کام بنائیں کیوں کہ دنیا میں حق و باطل کی جنگ ہے اور یہ جنگ علماء اور دین والوں کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔

 

The post لگتا ہے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ مخالف جماعتوں کو ملیں گے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ukc8PJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...