سیالکوٹ: اراضی اوررشتہ کےتنازعہ کے باعث 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے اپنے 2چچااور 2 کزن کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے کلاسوالہ میں دو ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپسرورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، جب کہ ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 2 ملزمان نے اراضی اوررشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے 2 چچا اور 2 کزن کو قتل کیا، قتل ہونے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراسکا 30 سالہ بیٹا ماجد ہیں، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
The post زمین کے تنازعے پر بھتیجوں نے دو چچا اور دو کزن قتل کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2M9SNzw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box