پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے وطن فروشی کا الزام برداشت نہیں کرینگے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں مداخلت بند کی جائے، مرجائیں گے لیکن اس وطن کا اختیارکسی کو نہیں دیں گے ، وہ پشین کلی ملیزئی میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اچھا ملک ہے آئیں ملکر اسے مزید بہتر بنائیں ، پشتون قوم نے کسی کیساتھ ظلم نہیں کیا البتہ اس خطے پر پشتون کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہمیشہ ظالم اور مظلوم کی جنگ میں مظلوم کا ساتھ دیتی رہے گی ۔
The post مرجائیں گے لیکن وطن کا اختیارکسی کو نہیں دیں گے ، محمود اچکزئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aicf5m
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box