این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب؛ الیکشن کمیشن فاتح امیدوارکااعلان کرے، فردوس عاشق

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کے بجائے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں فاتح امیدوار کاا علان فوری کرے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری این اے 75 ڈسکہ میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لےکر ایک بارپھر میدان میں آئی ہیں۔ ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانے والی (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لے کر بھاگتے پورا ملک دیکھ چکا مگر جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو (ن) لیگ کی مسلح غنڈہ گردی کےآگے ثابت قدم رہے اور منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کے لئےچلتا کیا، (ن) لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ ہار پر دھاندلی کا رونا ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فوراً فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔

The post این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب؛ الیکشن کمیشن فاتح امیدوارکااعلان کرے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bmBCn6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...