اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہری کی عدم بازیابی پر اعلیٰ حکام پر تاریخ کا بڑا جرمانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 سال پہلےاغوا ہونے والے شہری غلام قادر کی عدم بازیابی پر عدالتی تاریخ کا بڑا جرمانہ عائد کردیا۔

ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی پر ریاستی مشینری کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع ، ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایچ او گولڑہ پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری غلام قادر کے بھائی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا کہ 30 دن کے اندر شہری بازیاب نہ ہوا تو تمام ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی، شہری کی بازیابی کے لئے پولیس اور متعلقہ اداروں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

غلام قادر کو 28 اگست 2014 کے دن تھانہ گولڑہ کی حدود سے پانچ چھ افراد نے کار میں اغوا کیا تھا۔ عدالت اس سے پہلے عمر عبداللہ اور سلیمان فاروقی کیس میں بھی سیکرٹری داخلہ و دفاع پر 20,20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر چکی ہے۔ سلیمان فاروقی کیس میں سیکرٹری داخلہ و دفاع اور آئی جی کو ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ بھی سنایا گیا تھا۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہری کی عدم بازیابی پر اعلیٰ حکام پر تاریخ کا بڑا جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pEQfro

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...