آصف زرداری نے سیاسی بیروزگار ٹولے کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لےلیا، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نےسیاسی بیروزگار ٹولے کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لےلیا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمبلی کو جعلی کہہ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والے اپنا بیانیہ اپنے ہاتھوں دفن کرچکے۔ قومی سلامتی کے اداروں کو للکارنے والے مولانا فضل الرحمان سوائے مودی کی خدمت کے کچھ نہیں کررہے، ملک میں انتشار اور خانہ جنگی کے راستے پر نکلے اس ٹولے کے ناپاک عزائم عوام کبھی پورے نہ ہونے دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تاریخ پر تاریخ دینے کی روایت پر عمل پیرا نام نہاد پی ڈی ایم قیادت ایک بار پھر استعفوں کی ردی ایک دوسرے کو دکھا کر دل پشوری کرتی رہی۔ آصف علی زرداری کا جادو خوب چلا، کرپشن کے بےتاج بادشاہ نے کمال مہارت سے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کرتے ہوئے سیاسی بے روزگار ٹولے کا ریموٹ کنٹرول پوری طرح اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

The post آصف زرداری نے سیاسی بیروزگار ٹولے کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لےلیا، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/385VhY3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...