اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے جبری مشقت کی وجہ سے لاپتہ کیے گئے بچے بازیاب کروالیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ہدایت پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کی وجہ سے لاپتہ کیے گئے تمام بچے بازیاب کروالیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جبری مشقت کرنے والے بچوں کو تھانہ نون کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا، بھٹہ مالک کی گرفتاری پر تمام بچے بازیاب ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 48 گھنٹوں میں لاپتہ بچے بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔
The post چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ کا ایکشن، لاپتہ بچے بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n6mGwW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box