اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھجوائے گئے استعفوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی، اسپیکر اسد قیصر نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی استدعا منظور کر لی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ دونوں اراکین نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور انھیں جعلی قرار دیا۔ اسپیکر نے قرار دیا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے، استعفوں کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں لہذا انھیں جعلی قرار دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ جاوید اورسجاد اعوان کے استعفے اْن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14 دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔ استفعوں پر کارروائی قانون ، قواعد ، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔
The post اسپیکر قومی اسمبلی نے 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دیدیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WXnRUY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box